آمدن سے زائد اثاثے؛ نیب نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آمدن سے زائد اثاثے؛ نیب نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا

 لاہور: نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو 10 اپریل کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 10 اپریل کو طلب کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل نیب نے 2 بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے ان کے ماڈل ٹاؤن والے گھرمیں چھاپہ مارا لیکن دونوں بار نیب اہلکاروں کو گرفتاری کے بغیر ہی واپس جانا پڑا۔ بعد ازاں حمزہ شہباز معاملے کو عدالت لے گئے جہاں لاہور ہائی کورٹ نے انہیں 17 اپریل تک عبوری ضمانت دے دی۔

واضح رہے نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو بھی 9 اپریل کو طلب کر رکھا ہے، انہیں رمضان شوگر ملز کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

The post آمدن سے زائد اثاثے؛ نیب نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2G605hY