وزیراعظم سے کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم سے کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ نے ملاقات کی جس میں پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ مککینزی نے ملاقات کی جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی شریک تھیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول و خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغانستان کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی۔

The post وزیراعظم سے کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2IjRIAS