بی جے پی کی انتہا پسندانہ رویے سے دل برداشتہ شتروگھن سنہا کانگریس میں شامل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بی جے پی کی انتہا پسندانہ رویے سے دل برداشتہ شتروگھن سنہا کانگریس میں شامل

نئی دلی: بھارت کے لیجنڈ اداکار شترو گھن سنہا نے اپنی جماعت بے جے پی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے نالاں ہو کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار شترو گھن سنہا نے ’ڈکٹیٹر شپ‘ اور انتہا پسندانہ پالیسیوں پر اختلاف کے باعث اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ شتروگھن سنہا ریاست بہار کے علاقے پٹنہ صاحب سے الیکشن لڑیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیجنڈ اداکار کا کہنا تھا کہ بی جے پی میں تبدیلی اور ترقی کا عمل رک گیا تھا اور ایک شخص کی آمریت قائم تھی، میں سچ بات منہ پر کہہ دینے کا قائل ہوں اور اسی عادت کے باعث بی جے پی میں ’مس فٹ‘ ہوں اور اب کانگریس میں شامل ہوکر عدم برداشت کی سیاست جاری رکھوں گا۔

واضح رہے کہ شتروگھن سنہا 1996 سے پارلیمانی سیاست کا حصہ ہیں اور اس دوران لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کے علاوہ ایک بار اٹل بہاری واجپائی کے دور میں صحت اور فیملی ویلفیئر کے وفاقی وزیر بھی رہے۔

The post بی جے پی کی انتہا پسندانہ رویے سے دل برداشتہ شتروگھن سنہا کانگریس میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2IeYzLX