حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب کا دوبارہ چھاپہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب کا دوبارہ چھاپہ

 لاہور: نیب کے افسران مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں نیب کی تفتیشی ٹیم مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے دوبارہ ان کی رہائش گاہ کے باہر ہے، گزشتہ روز کی طرح کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری نے ماڈل ٹاؤن کا محاصرہ کررکھا ہے تاہم نیب کے اہلکار گھر کے باہر ہی موجود ہیں۔

اس موقع پر نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اصغر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے ہیں، ان کی گرفتاری کے وارنٹ ہمارے پاس ہیں، ہم حمزہ شہباز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دیواروں کے پیچھے چھپنے کے بجائے گرفتاری دے دیں۔

گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔ نیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نیب لاہور کی ٹیم حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتاری کے لیے گئی تاہم حمزہ شہباز کے گارڈز کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا اور نیب ٹیم کو باقاعدہ زدوکوب کیا اور بعض اہلکاروں کے کپڑے پھاڑنے کے علاوہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

The post حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب کا دوبارہ چھاپہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2G27XAU