انٹرپول کا حسین اور حسن نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

انٹرپول کا حسین اور حسن نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار

 اسلام آباد: انٹر پول نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حسین اور حسن نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹر پول سے رابطہ کیا تھا تاہم انٹرپول نے دونوں شخصیات کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس حوالے سے انٹر پول کا تحریری جواب بھی ایف آئی اے کو موصول ہوگیا ہے۔

انٹر پول نے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ حسین اور حسن نواز سیاسی شخصیات ہیں، جن کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے جاسکتے، ایف آئی اے حکام نے انٹرپول کے جواب سے وزارت داخلہ اور اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ حسن اور حسین نواز برطانیہ میں مقیم ہیں اور وہ برطانوی شہریت بھی رکھتے ہیں، حسین اور حسن نواز کو عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیا جاچکا ہے۔

The post انٹرپول کا حسین اور حسن نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2OWO9C6