احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے گهر میں داخلے کیلئے پولیس طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
.ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے نیب کی درخواست غیرقانونی قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی مخصوص ملزم کی گرفتاری کیلئے کوئی باضابطہ حکم نہیں دے سکتے، کسی ملزم کو گرفتار کرنے کا طریقہ کار ضابطہ فوجداری میں موجود ہے، نیب ملزم کی گرفتاری کیلئے ضابطہ فوجداری پر ہی عملدرآمد کرے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کی ٹیم ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی لیکن سیاسی کارکن رکاوٹ ڈال رہے ہیں، ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے گهر میں داخلے کیلئے پولیس طلب کرنے کی اجازت دی جائے۔
The post حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلیے پولیس طلب کرنے کی نیب درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2uPQ2aw
