سندھ حکومت وظیفہ دے یا ہنر سکھائے، خواجہ سرا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ حکومت وظیفہ دے یا ہنر سکھائے، خواجہ سرا

کراچی: گداگری کے خلاف کریک ڈاون پر خواجہ سرا سراپا احتجاج بن گئے۔

پریس کلب کے باہر خواجہ سراؤں کی نمائندہ تنظیم جینڈر انٹر ایکٹیو الائنس تحت کیے گئے مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواجہ سرا شریک ہوئے۔

چیئر پرسن جیا بندیا رانا نے کہا کہ شہر بھر کے سگنلز اور دیگر مقامات پر گداگری پر پابندی کی وجہ سے ان گنت خواجہ سراوں کی گرفتاریاں ہوئیں،اور انھیں اس شرط پر لاک اپ سے رہائی ملی کہ اب وہ گداگری کے پیشے سے مستقل تائب ہوجائیں،مگر موجودہ پابندی کی وجہ سے گرفتاریوں کے خوف سے خواجہ سرا فاقہ کشی کا شکار ہوچکے ہیں سندھ حکومت وظیفہ دے یا ہنر سکھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر خواجہ سرائوں کو باعزت روزگار مہیا کردی جائے،تو وہ بھیک مانگنا ترک کر دیں گے،بندیا رانا نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمتیں دینے کا فی الفور اعلان کیا جائے۔

The post سندھ حکومت وظیفہ دے یا ہنر سکھائے، خواجہ سرا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WZ1UCR