لوٹ مار کی 150 وارداتوں میں 5 افراد کو قتل کرنیوالے 2 ڈاکو گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لوٹ مار کی 150 وارداتوں میں 5 افراد کو قتل کرنیوالے 2 ڈاکو گرفتار

کراچی:  کورنگی پولیس نے ڈیڑھ نمبر لنک روڈ سیکٹر 32 اے سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد2 ڈاکوؤں جمیل جعفر حسین عرف عمران اور صادق عرف ڈاڈا کو گرفتار کرکے 2 پستول بمعہ گولیاں برآمد کرلیے۔

کورنگی تھانے کے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر اکرم قائمخانی نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی ، رہزنی اور قتل سمیت 150 وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کا 12 رکنی ڈکیت گینگ ہے جو 5 ، 5 کی ٹولیوں میں بٹ کر وارداتیں کرتا ہے۔

ملزمان نے رواں سال23 مارچ کی شب کورنگی ایس ایریا میں لوٹ مار کی واردات کے دوران نظام الدین پیر بخش نامی شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا جو اسپتال میں دوران علاج چل بسا تھا۔

ڈاکوؤں نے چند روز قبل یکم اپریل کو شام ساڑھے 7 بجے کورنگی نمبر 2 ملت اسکول کے قریب لوٹ مار کی واردات کے دوران 16 سالہ میٹرک کے طالب علم احسن حسین کو بھی مزاحمت کرنے پر قتل کیا تھا۔

گرفتار ڈاکوؤں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ روزانہ 3 وارداتیں کرتے تھے وارداتوں کے دوران مزاحمت کرنے پر ان کے ہاتھوں سے 5 افراد قتل ہوچکے ہیں، وارداتوں کے لیے اسلحہ الیاس نامی شخص سے 5 ہزار روپے کرایے پر لیتے تھے ، ڈکیتی سے حاصل ہونے والی رقم کا بڑا حصہ نشے پر استعمال کرتے تھے، گرفتار ڈاکوؤں سے تفتیش جاری ہے ڈاکوؤں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

The post لوٹ مار کی 150 وارداتوں میں 5 افراد کو قتل کرنیوالے 2 ڈاکو گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Uu4ior