کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 300 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 70 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کے اضافے سے 1276 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور257 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 70000 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 60014 روپے ہوگئی، تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 900 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 771 روپے 60 پیسے پر مستحکم رہی۔
The post سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2KZ70OC