پیپلزپارٹی کراچی کو انتظامی طور پر تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہے، ایم کیوایم پاکستان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پیپلزپارٹی کراچی کو انتظامی طور پر تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہے، ایم کیوایم پاکستان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کو انتظامی طور پر تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہے۔

کراچی میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سالوں میں پیپلز پارٹی نے سندھ  اور صوبے کے شہری علاقوں کو تباہ کردیا ہے، اس نے کرپشن اور تعصب کی ایسی تاریخ لکھی ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی پہلے ہی لسانی بنیادوں پر تقسیم ہے، اور اب جعلی مردم شماری کے ذریعے اکثریت حاصل کرنے والی نسل پرست سندھ حکومت کراچی میں انتظامی تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہے، سندھ حکومت مرضی سے شہری علاقوں کو تقسیم نہیں کرسکتی، اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی میں اب دو مئیر ہوں گے، اٹھارویں ترمیم کے بعد اختیار منتقل نہیں بلکہ صوبوں میں جمع ہوگئے ہیں، سندھ کا موجودہ بلدیاتی نظام اٹھارویں ترمیم سے متصادم ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے خالد مقبول صدیقی کے بیان کی شدید مذمت کی ہے اور  رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے لسانیت کی بیان بازی سے گریز کریں، کراچی کو مزید اضلاع میں تقسیم کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے، چیزوں کی تصدیق کے بغیر سندھ کے دو حصے کرنے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے، پی پی لسانیت پر یقین نہیں کرتی۔

The post پیپلزپارٹی کراچی کو انتظامی طور پر تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہے، ایم کیوایم پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TNz0Yy