قوت بخش ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر دوپاکستانی سائیکلسٹس کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا
قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال پرپاکستانی سائیکلسٹس محمدشکیل اور وقاص محمود پر پابندی لگنے کا امکان ہے۔دسمبر میں لاہور میں منعقدہ نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ کے دوران مجموعی طورپر آٹھ سائیکلسٹس کاڈوپ ٹیسٹ لیاگیاتھا جس میں سے محمد شکیل اور وقاص محمودکے ٹیسٹ پازیٹو آنے کی رپورٹ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کو موصول ہوئی ہے۔
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے رپورٹ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے خلاف اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت سخت ایکشن لیا جائے گا۔کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے دونوں سائیکلسٹس کے پاس بی سمپل ٹیسٹ کرانے کا آپشن موجود ہے، جلد ہی انہیں شوکازنوٹس بھی جاری کردیاجائے گا،ایک کمیٹی بنارہے ہیں جو دونوں سائیکلسٹس کا موقف سن کر اپنی سفارشات دے گی ۔ذرائع کےمطابق دوہزار بارہ میں بھی محمد شکیل کے خلاف اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کاالزام لگا تھا ۔
The post قوت بخش ممنوعہ ادویات؛ دوپاکستانی سائیکلسٹس کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2tWpe82