پولیس اغوا کیے جانیوالے طالبعلم کو بازیاب نہ کراسکی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پولیس اغوا کیے جانیوالے طالبعلم کو بازیاب نہ کراسکی

 کراچی: پولیس 11 مارچ کو مومن آباد سے اغواکیے جانے والے نویں جماعت کے طالب علم کاسراغ لگانے میں ناکام ہوگئی۔

14سالہ جنید موبائل فون ٹھیک کرانے کے لیے دوست کے پاس جانے کاکہہ کرگھر سے نکلاتھا، جاوید کے والد نے ایکسپریس کو بتایا کہ11مارچ کو شام ساڑھے 7بجے جنید گھر سے یہ کہہ کر نکلا تھا کہ وہ دوست کے پاس موبائل فون ٹھیک کرانے جارہا ہے جب کافی دیر تک وہ واپس نہ آیا تواس کے موبائل فون پر رابطہ کیا مگر کسی نے کال نہیں سنی اور پھر رات ساڑھے 11بجے فون بند ہوگیا.

انھوں نے بتایا کہ واقعے سے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا اور مومن آباد تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 78/19 بجرمدفعہ 365/34 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرادیا تاہم اب تک تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی پولیس نے بیٹے کی تمام تر تفصیلات تمام اسپتالوں اور ایدھی سینٹروں میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، پولیس اب تک جنید کے موبائل فون کی لوکیشن بھی حاصل نہیں کرسکی ہے اورنہ ہی کیس کی تفتیش اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کو منتقل کی گئی.

انھوں نے مزید بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور اب تک تاوان کے لیے بھی کوئی ٹیلی فون کال موصول نہیں ہوئی ہے، انھوں نے آئی جی سید کلیم امام سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعے کا نوٹس لیں اوران کے بیٹے کو جلد از جلد بازیاب کرایاجائے۔

The post پولیس اغوا کیے جانیوالے طالبعلم کو بازیاب نہ کراسکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JNlxMI