جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز اور چینی یونیورسٹی کے اسپتال میں معاہدہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز اور چینی یونیورسٹی کے اسپتال میں معاہدہ

 کراچی: بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم اور چین کی ساوتھ ویسٹ میڈیکل یونیورسٹی کے اسپتال کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہو گئے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اورچین کی ساوتھ ویسٹ میڈیکل یونیورسٹی کے اسپتال کے درمیان بدھ کو ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان روائیتی ادویات کے شعبے کو نہ صرف فروغ دینا ہے بلکہ متعلقہ شْعبے میں تحقیقی و تعلیمی تعاون کو مذید فروغ دینا ہے۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری اور چینی ہم منصب پروفیسر ڈاکٹر ینگ سیجن نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے، تقریب میں چینی ماہرین سمیت بین الاقوامی مرکز کے دیگرآفیشل بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ان دنوں چین کا ایک اعلیٰ سات رکنی وفد پروفیسر ڈاکٹر ینگ سیجن کی قیادت میں بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کے دورے پر ہے، اس وفد میں چن منگلی،لی سولین، ڈاکٹر شی ہویین، ڈاکٹر وینگ قیونگ، لویو زیوٹنگ اور لی بینگ شامل ہیں۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سائنسدانوں اور ٹیکنیشنوں کا باہمی تبادلہ بھی کیا جائے گا تاکہ ماہرین کو سائنسی، تربیتی اور تحقیقی مواقع فراہم ہوسکیں، دونوں تعلیمی و تحقیقی ادارے ہر سال متعلقہ موضوعات پر مشترکہ ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد بھی کریں گے، اس معاہدے کی مدت پانچ سال ہے۔

اس موقع پر پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ بین الاقوامی باہمی تحقیقی تعاون سے دونوں ادارے روائیتی ادویات کے شعبے میں پیش رفت کرنے کے لیے یکساں مقاصد رکھتے ہیں۔

The post جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز اور چینی یونیورسٹی کے اسپتال میں معاہدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FK0N4q