سیکیورٹی کو چکمہ دے کر ایک شائق دھونی کے پاس پہنچ گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سیکیورٹی کو چکمہ دے کر ایک شائق دھونی کے پاس پہنچ گیا

ناگپور: گراؤنڈ سیکیورٹی کو چکمہ دے کر ایک شائق بھارتی بیٹسمین دھونی کے پاس پہنچ گیا۔

گزشتہ روز جیسے ہی دھونی نے ایک شائق کو اپنی جانب بڑھتے دیکھا تو وہ پیچھے ہٹ گئے اورکچھ دیر اس کو ادھر ادھر دوڑاتے رہے اور پھر رک کر شائق کو گلے لگا کر اس کی حسرت پوری کردی۔

ناگپور میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بھارتی بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی 9 برس میں پہلی مرتبہ گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔ اس سے قبل انھوں نے سیکیورٹی کو چکمہ دے کر خود تک پہنچنے والے ایک شائق کے ساتھ وکٹ پر ہی ’’آنکھ مچولی‘‘ کا کھیل بھی کھیلا۔ کئی مرتبہ شائق مختلف مواقعوں پر گراؤنڈ میں گھس کر ان کے پاؤں چھو چکے ہیں۔

The post سیکیورٹی کو چکمہ دے کر ایک شائق دھونی کے پاس پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2C9F5nZ