کرپشن کیس میں این ٹی ایس کے سابق سی ای او کی گرفتاری کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کرپشن کیس میں این ٹی ایس کے سابق سی ای او کی گرفتاری کا حکم

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے 165 ملین روپے کے گھپلے کے ریفرنس میں سابق سی ای او این ٹی ایس کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے 165 ملین روپے کے کرپشن ریفرنس میں این ٹی ایس کے سابق سی ای او ڈاکٹر ہارون الرشید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ملزمان میں سابق سی ای اواین ٹی ایس ہارون الرشید سمیت 8 ملزمان شامل ہیں۔

ریفرنس کے مطابق ملزمان نے جعلی کنسلٹنٹس کی خدمات لے کرگھپلا کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو گرفتار نہ کرنے کی صورت میں تفتیشی افسرپیش ہوکربیان قلمبند کرائے۔

The post کرپشن کیس میں این ٹی ایس کے سابق سی ای او کی گرفتاری کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HgEwfy