نیوزی لینڈ میں مساجد پر فائرنگ، بنگلادیشی کرکٹ ٹیم حملے میں بال بال بچ گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نیوزی لینڈ میں مساجد پر فائرنگ، بنگلادیشی کرکٹ ٹیم حملے میں بال بال بچ گئی

کرائسسٹ چرچ: کرائسٹ چرچ میں دہشتگردوں کی مساجد پر فائرنگ کے وقت بنگلادیشی ٹیم بھی وہاں موجود تھی تاہم تمام کھلاڑی بال بال بچ گئے۔

نیوزیلینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، حملے کے وقت مسجد میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم موجود تھی تاہم تمام کھلاڑی بال بال بچ گئے۔

بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے ٹوئٹر پر کہا کہ دہشت گرد حملے کے وقت ٹیم مسجد میں موجود تھی تاہم سارے کھلاڑی محفوظ ہیں، ہمارے لیے یہ بہت بھیانک واقعہ ہے، ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ایک اور بنگلادیشی کھلاڑی مشفیق الرحیم نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کرائسٹ چرچ میں حملے کے وقت ہم محفوظ رہے تاہم ایسا بھیانک واقعہ دوبارہ نہیں دیکھنا چاہتے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے میں تمام کھلاڑی محفوظ ہیں، دوسری جانب کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشتگردی کے بعد بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے دورہ نیوزی لینڈ ختم کردیا ہے اور کھلاڑیوں کو واپس بلالیا ہے، دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے دورے کی منسوخی کا مشترکہ فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے نیوز کانفرنس کے دوران مساجد پر حملوں کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ منصوبہ بندی سے کیا گیا اور اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

The post نیوزی لینڈ میں مساجد پر فائرنگ، بنگلادیشی کرکٹ ٹیم حملے میں بال بال بچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2u5n9qm