مسلمانوں پر حملوں کی وجہ تیزی سے پھیلنے والا اسلاموفوبیا ہے، وزیراعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مسلمانوں پر حملوں کی وجہ تیزی سے پھیلنے والا اسلاموفوبیا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ (نیوزی لینڈ) میں مسجد پر دہشت گرد حملہ نہایت تکلیف دہ اور قابل مذمت ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے حملوں میں شہید ہونے والے 40 نمازیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے نیوزی لینڈ میں مساجد پر پر ہونے والے دہشگردانہ  حملوں کی خبر سے دھکچا لگا ہے صدمے میں ہوں اور اس کی پر زور مذمت کرتا ہوں، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، حملےمیں شہید ہونے والے افراد کے  اہل خانہ اور متاثرین کے لیےدعا گو ہوں۔

وزیرا عظم عمران خان نے کہا ان بڑھتے ہوئے حملوں کے پیچھے 9/11 کے بعد تیزی سے پھیلنے والا “اسلاموفوبیا” کارفرما ہے جس کے تحت دہشتگردی کی ہرواردات کی ذمہ داری مجموعی طور پر اسلام اور سوا ارب (1.3 بلین)مسلمانوں کے سر تھوپنے کا سلسلہ جاری رہا۔ مسلمانوں کی جائز سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے لیے بھی یہ حربہ آزمایا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی  حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  کہا پوری دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ایک صفحہ پر آنا ہوگا ،دہشت گردی ایک ناسور ہے اس ناسور کو ختم کرنا ہوگا۔

اس خبرکوبھی ہڑھیں: نیوزی لینڈ میں 2 مساجد میں فائرنگ سے 40 نمازی شہید  

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں 40 نمازی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اس حملے کو نیوزی لینڈ کا سیاہ ترین دن قراردیاہے۔

The post مسلمانوں پر حملوں کی وجہ تیزی سے پھیلنے والا اسلاموفوبیا ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2W7iIHD