کراچی: نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب اور سندھ میں مزید مدارس کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب اور سندھ میں آج مزید درجنوں مدارس کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ حکومت نے صوبے میں دینی مدارس کو خود چلانے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے جس کے تحت کالعدم تنظیموں کے 56 مدارس، مراکزِ صحت سمیت دیگر املاک کو سندھ حکومت کے کنٹرول میں لیا جارہاہے، مدرسہ جامعہ الدرسات الاسلامیہ کو سندھ حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن
دوسری جانب ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق مرید کے میں کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کے 8 مدارس کو تحویل میں لیا گیا جب کہ کالعدم جماعتوں کی ڈسپنسریاں ایمبولینس اور نرسنگ کالج کو بھی تحويل میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کے حکم پر کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالعدم تنظیموں کے مساجد، مدارس اور اسپتالوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا تھا۔
The post پنجاب اور سندھ میں مزید مدارس کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NJWRD5