کراچی: مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اپنے قد سے بڑھ کر بات نہ کریں۔
مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو پر تنقید کرکے فواد چوہدری اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں، تاہم وہ جان لیں انکی نوکری پکی نہیں ہونے والی چاہے کچھ بھی کرلیں،
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی پختگی کو پورے ملک نے سراہا ہے، فواد چوہدری سیاسی یتیموں کا باجا ہیں اور وہ پروپیگنڈے کے بانی گوئبلز کے حقیقی جانشین ثابت ہو چکے ہیں، فواد چوہدری سیاسی فاشزم کا سیاسی بھونپو بن چکے ہیں، تحریک انصاف کا ہر لیڈر اپنے پارٹی قائد کا “شیرو” بننے کے لیے پر تولے بیٹھا ہے، بلاول بھٹو کو کچھ کہنے سے قبل فواد چوہدری اپنا ماضی کھنگال لیں۔
مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، خرم شیر زمان اپنی سیاسی حیثیت سے بڑھ کر بات کر رہے ہیں، چاند پر تھوکا ہوا اپنے ہی منہ پر آتا ہے۔
The post فواد چوہدری کچھ بھی کرلیں ان کی نوکری پکی نہیں ہونے والی، مرتضی وہاب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2O39oBH