پی ایس ایل ٹرافی کی تقریبِ رونمائی نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتہ کو ہوگی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی ایس ایل ٹرافی کی تقریبِ رونمائی نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتہ کو ہوگی

 کراچی: پی ایس ایل فور کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی۔

فائنل سے ایک روز قبل  حنیف محمد ہائی پر فارمنس اکیڈمی پر کورئیر سروس کی جانب سےصبح 11 بجے تقریب میں ٹرافی پی سی بی کے حوالے کی جائے گی،بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان ٹرافی وصول کریں گے۔

اس سے پہلےکراچی پہنچنے والی ٹرافی کو کورئیر کمپنی جلوس کی صورت میں ٹرافی اسٹیڈیم پہنچائے گی، کورئیر ادارہ کے مرکزی دفتر سے ٹرافی دس بجے صبح اسٹیڈیم روانہ ہوگی۔

The post پی ایس ایل ٹرافی کی تقریبِ رونمائی نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتہ کو ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Odhg3L