راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پرامن اور مستحکم پاکستان کے قیام کے لیے پر عزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ کانفرنس سے خطاب کے دوران ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو خطے کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی چیلنجوں سے آگاہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس میں خطے کی معاشی ترقی کے لیے سی پیک کے کردار پر بھی روشنی ڈالی، آرمی چیف نے کانفرنس کے شرکاء کو ملک اور خطے میں امن کیلئے اپنے ویژن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن اور مستحکم پاکستان کے قیام کے لیے پر عزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں آرمی چیف سے برطانوی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرز نے ملاقات بھی کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
The post پرامن اور مستحکم پاکستان کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TyPYpd