وزیراعظم کے افغانستان سے متعلق بیان سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا، پاکستان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم کے افغانستان سے متعلق بیان سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا، پاکستان

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے افغانستان سے متعلق بیان سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا افغانستان سے متعلق بیان سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا، وزیراعظم نے نگران حکومت کے تحت انتخابات کے پاکستان ماڈل کا حوالہ دیا تھا، وزیراعظم کے بیان کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ سمجھا جائے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کیلئے ذاتی طورپردلچسپی لے رہے ہیں، پاکستان کا افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کے علاوہ کوئی مفاد نہیں، چار دہائیوں سے تشدد کاشکار افغان عوا م کو پرامن زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے جب کہ افغان مفاہمتی عمل کے اہم موڑ پر پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔

The post وزیراعظم کے افغانستان سے متعلق بیان سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FEMMF7