کینسرمیں مبتلا دوبچیاں پاک فوج کی سپاہی بن گئیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کینسرمیں مبتلا دوبچیاں پاک فوج کی سپاہی بن گئیں

 راولپنڈی: کینسرکے عارضے میں مبتلا دوبچیوں کی خواہش آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پوری کردی۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق کینسرکے عارضے میں مبتلا دوبچیوں 13 سالہ جویریہ عالم اور15 سالہ رُبا رفیق کی سپاہی بننے کی خواہش آرمی چیف نے پوری کردی۔ کورکمانڈرلاہورنے دونوں بچیوں سے مل کران کی خواہش کو پورا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جویریہ اورروبا نے یادگارشہداء پرپھولوں کے چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔

واضح رہے کہ کینسرمیں مبتلا بچیوں نے پاک آرمی میں سولجربننے کی خواہش ظاہرکی تھی۔

The post کینسرمیں مبتلا دوبچیاں پاک فوج کی سپاہی بن گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UYoR8K