پاکستان کا بھارت کی ماحولیاتی جارحیت پراقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان کا بھارت کی ماحولیاتی جارحیت پراقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا اعلان

 اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی ماحولیاتی جارحیت پراقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان پر4 روزقبل بھارتی بمباری سے بالا کوٹ میں صنوبر کے درختوں کی تباہی پر اقوام متحدہ کو باضابطہ شکایت درج کرائے گا۔ پاکستان کا موقف ہے کہ درخت تباہ کر کے بھارت نے ماحولیاتی دہشت گردی پھیلائی۔

بھارتی بمباری سے پاکستان میں نا صرف صنوبر کے درخت تباہ ہوئے بلکہ دونوں ممالک میں کشیدگی میں اضافہ بھی ہوا۔ مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بتایاجائے گا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے بعد ایکو دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کردیا گیا

واضح رہے کہ بھارت نے جھوٹ کہا تھا کہ اس کے طیاروں نے پاکستان میں کالعدم جیش محمد کے ایک کیمپ کو نشانہ بناتے ہوئے 300 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا، جس کے بعد خود بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی تھی۔

The post پاکستان کا بھارت کی ماحولیاتی جارحیت پراقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XzHu4K