وزیراعظم کو امن کا نوبل انعام دینے کیلئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم کو امن کا نوبل انعام دینے کیلئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع

 اسلام آباد: بھارتی جنگی جنون کے باوجود امن کی بات کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا اور ایٹمی ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لے آیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے دانش مندانہ کردار ادا کیا، امن کے لیے خدمات پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دیا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کیلئے دنیا بھرسے امن کے ’نوبل انعام‘ کا مطالبہ

واضح رہے کہ امن کے نوبل انعام کے لیے وزیر اعظم کی نامزدگی کے سلسلے میں ایک آن لائن پیٹیشن بھی دائر کی گئی ہے جس میں اب تک دو لاکھ کے قریب لوگوں نے دستخط بھی کئے ہیں۔

The post وزیراعظم کو امن کا نوبل انعام دینے کیلئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Uh9d7Y