سندھ میں ہندو لڑکے بھی مسلمان ہوتے رہے ہیں، میاں اسلم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ میں ہندو لڑکے بھی مسلمان ہوتے رہے ہیں، میاں اسلم

اسلام آباد: ضلع گھوٹکی کی درگاہ بھرچونڈی شریف کے پیر میاں مٹھو کے صاحبزادے میاں اسلم نے کہا ہے کہ دونوں نومسلم لڑکیوں کو زبردستی مسلمان کرنے کا الزام ثابت ہوجائے تو قانون کے مطابق سزا بھگتنے کو تیارہیں۔

صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر بھرچونڈی شریف کے میاں مٹھو کے صاحبزادے میاں اسلم نے دونوں نومسلم لڑکیوں کی تبدیلی مذہب کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں لڑکیوں کو زبردستی مسلمان کرنے کا الزام ثابت ہو جائے تو قانون کے مطابق سزا بھگتنے کو تیار ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کانومسلم لڑکیوں کوسرکاری تحویل میں دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا دونوں لڑکیوں میں سے ایک کی عمر 18 سال اور دوسری کی 20 سال ہے، دونوں بالغ ہیں اور اپنا فیصلہ خود کرسکتی ہیں، تاہم لڑکیوں کی عمر کے حوالے سے میڈیکل بورڈ صحیح بتا سکتا ہے۔ میاں اسلم نے کہا ڈیڑھ سو سال سے لوگ ہمارے پاس مسلمان ہو رہے ہیں، کچھ عرصہ قبل فریال کا مسئلہ بھی اسی طرح اٹھا لیکن آج اس کے بچے بھی ہیں۔

میاں اسلم نے کہا سندھ میں لڑکے بھی مسلمان ہوتے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کے دفتر میں ایک ہندو لڑکا ملازم تھا جو مسلمان ہوا اور مسلمان لڑکی سے شادی بھی کی اب اس کے بچے بھی ہیں۔

گھوٹکی کی دو لڑکیوں نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرکے دو مسلمان لڑکوں سے پسند کی شادی کرلی ہے۔ تاہم ان کے اہل خانہ کی جانب سے جبری مذہب کی تبدیلی کا الزام لگایا جارہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں نومسلم لڑکیوں کو سرکاری تحویل میں دینے کا فیصلہ کیاہے، جب کہ دونوں لڑکیوں کا میڈیا اور عدالت کے سامنے یہ کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے اور پسند کی شادی کی ہے۔

The post سندھ میں ہندو لڑکے بھی مسلمان ہوتے رہے ہیں، میاں اسلم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OrdLqm