عمران خان کیلئے دنیا بھرسے امن کے ’نوبل انعام‘ کا مطالبہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عمران خان کیلئے دنیا بھرسے امن کے ’نوبل انعام‘ کا مطالبہ

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بھارتی پائلٹ کو واپس بھجوانے کے فیصلے نے لوگوں کو اتنا زیادہ متاثر کیا کہ دنیا بھر سے انہیں نوبل انعام دینے کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھجوانے کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ وہ نا صرف سمجھداراورذمہ دار قائد ہیں بلکہ دنیا بھرمیں امن قائم رکھنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مودی کوذلت کا سامنا، ’گوبیک مودی‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ

عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیرسگالی کے طورپرواپس بھجوانے کے اعلان کے بعد پاکستان میں ’’عمران خان کیلئے امن کا نوبل انعام‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے جب کہ دنیا بھرسے لوگ وزیراعظم کو نوبل انعام دینے کے لیے آن لائن درخواست کررہے ہیں۔ عمران خان کے لئے امن کے نوبل انعام کی آن لائن درخواست پر اب تک 35 ہزارسے زائد لوگ دستخط کرچکے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم کے فیصلے نے دل جیت لیے، شوبزفنکار

عمران خان کے امن وامان کے پیغام کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے ۔ امریکی اداکار جیریمی مک لیلن نے عمران خان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کیا ہم اوباما سے نوبل پرائز واپس لے کرعمران خان کو دے سکتے ہیں؟

پاکستان کے معروف صحافی مظہرعباس نے عمران خان کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا  اگر عمران خان افغانستان میں امن قائم کرنے اور بھارت کے ساتھ تعلقات بہترکرنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ نوبل انعام کے مضبوط امیدوارہوں گے، آپ کا کیا خیال ہے؟

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کے فیصلے کی دنیا بھر میں پزیرائی

عمران خان نے اپنے امن وآشتی کے پیغام سے بھارتیوں کابھی دل جیت لیا ایک بھارتی ٹوئٹرہینڈل سے عمران خان کے لیے نوبل انعام کا مطالبہ کیا گیا اور یہاں تک لکھا گیا کہ میں نے پہلی باراتنا سمجھدار وزیراعظم دیکھا ہے۔ محبت اور امن پھیلانے کے لیے بھارت کی طرف سے پیار۔ شکریہ عمران خان، شکریہ پاکستان۔

سوشل میڈیا پرایک تصویرگردش کررہی ہے جو یہ سمجھانے کے لیے کافی ہے کہ عمران خان نے بھارتیوں کے دلوں میں بسیرا کرلیا ہے۔  تصویرمیں چند بھارتی بچے بھارت کا جھنڈا ہاتھ میں اٹھائے ہیں جب کہ ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈزبھی نظرآرہے ہیں جس میں شکریہ عمران خان لکھا ہوا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی شخصیات کا پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم

بھارتی فلمسازرام سبرامنین نے کہا عمران خان نے پورے بھارت کے دلوں کو فتح کرلیا ہے اور آج عمران خان کانام ہمارے وزیراعظم کے نام سے بڑا ہوگیا ہے۔

ایک اوربھارتی صارف نے اپنے وزیراعظم کو بیوقوف قراردیتے ہوئے لکھا ہمیں ایک تعلیم یافتہ اورسمجھدار وزیر اعظم چاہیئے ناکہ بیوقف اور جنگ کی حمایت کرنے والا جب کہ اویناش نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا مودی کے مسخرے پن نےعمران خان کودنیا بھر میں ’’ہیرو‘‘بنادیا ہے۔

برطانیہ میں رہائش پزیرایک شخص کی جانب سے لکھا گیا اگر اس وقت کوئی نوبل انعام کا حقدار ہے تو وہ عمران خان ہیں۔

شاہد نامی صارف نے لکھا عمران خان انسانیت کے سفیرہیں، وہ ناصرف بڑے دل کے مالک ہیں بلکہ رحم دل بھی ہیں۔ جب کہ ایک اور صارف نے عمران خان اورمودی کی تصویر ایک ساتھ شیئر کی اورلکھا اب دنیا ایک دہشتگرد اورامن قائم کرنے والے کے درمیان واضح فرق دیکھ رہی ہے۔

The post عمران خان کیلئے دنیا بھرسے امن کے ’نوبل انعام‘ کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Emm02d