خیبرپختونخوا اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی کیخلاف قرارداد منظور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی کیخلاف قرارداد منظور

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں متحدہ مجلس عمل کے عنایت اللہ نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی کیخلاف قرارداد پیش کی جسے اسمبلی نے منظور کرلیا۔

قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا کہ جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاون کرکے سیاسی ورکرز قائدین کو گرفتار کیا گیا، وفاقی حکومت جماعت اسلامی پر لگنے والی قرارداد اثاثوں کی بحالی اور ورکرز کی رہائی کے لیے آواز اٹھائے۔

اکرم درانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پر پابندی لگانا ہندوستان کا درست اقدام نہیں، جماعت اسلامی ایک سیاسی جماعت ہے اس پر دہشت گردی کا الزام نہیں لگانا چاہیے۔ شیراعظم وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی پر پابندی لگانا درست اقدام نہیں پیپلزپارٹی اس قرارداد کی حمایت کرتی ہے۔

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کے لیے مودی سرکار جنگی جنون پیدا کررہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہورہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ نگہت اورکزئی نے کہا کہ پلوامہ حملہ مودی سرکار کا ڈرامہ ہے جب کہ سردار بابک نے کہا کہ اے این پی اس قرارداد پر خاموش رہے گی کیوں کہ ہمیں کسی ریاست کے کاموں میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

The post خیبرپختونخوا اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی کیخلاف قرارداد منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JeeJHn