بینک آف پنجاب کے 48 ہزار اکاؤنٹس ہیک کرلئے گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بینک آف پنجاب کے 48 ہزار اکاؤنٹس ہیک کرلئے گئے

لاہور: ہیکرز نے بینک آف پنجاب کے 48 ہزار اکاؤنٹس ہیک کرلئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بینک آف پنجاب کے 48 ہزار اکاؤنٹس کو ہیکرز نے ہیک کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیک کئے گئے اکاؤنٹس میں بڑے اکاؤنٹس ہولڈرز کا ڈیٹا موجود ہے جب کہ وہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے قرضے لئے یا معاف کرائے ہیں۔

دوسری جانب آپریشنل ہیڈ پنجاب بینک اعجاز قریشی کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس ہیکنگ کا معاملہ تشویش ناک نہیں اور اس سے کسی اکاؤنٹ ہولڈر کو خطرہ بھی نہیں ہے، صرف کچھ  کاغذات گم ہوئے ہیں جن کی انکوائری ہورہی ہے، اگر کسی اکاؤنٹ ہولڈر کو نامعلوم کال آئے تو وہ اپنی تفصیلات فراہم نہ کرے۔

The post بینک آف پنجاب کے 48 ہزار اکاؤنٹس ہیک کرلئے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TKy7A5