بابری مسجد تنازع پر ثالثی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بابری مسجد تنازع پر ثالثی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

نئی دلی: بھارتی سپریم کورٹ نے 3 فریقین کے درمیان بابری مسجد تنازع پر ثالث بننے کے لیے دائر پٹیشن کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بابری مسجد کی ملکیت کے دعویدار فریقین کی جانب سے تنازع کے حل کے لیے سپریم کورٹ کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے دائر پٹیشن کی سماعت ہوئی، پانچ رکنی بینچ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بھارتی چیف جسٹس رانجن گوپائی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بابری مسجد کی ملکیت کا تنازع صرف زمین کے ایک ٹکڑے کا معاملہ نہیں بلکہ یہ ’عقیدے‘ سے بھی جڑا ہے۔ یہ جائیداد کا نہیں دل، دماغ اور مذہبی احساسات کا معاملہ بھی ہے۔

بنچ کے رکن جسٹس ایس اے بوبڈے نے کہا کہ کوئی ہمیں تاریخ نہ پڑھائے، ہمیں بھی سب معلوم ہے، کون اس وقت بادشاہ تھا اور کس نے کیا اور کہاں مسجد تھی اور کس جگہ مندر بنا ہوا تھا۔ ہم بادشاہ بابر کے اقدام کو ’اَن ڈو‘ نہیں کر سکتے۔

اس موقع پر فریقین کے وکلاء نے عدالت کے ثالثی بننے کے حق اور مخالفت میں دلائل دیئے۔ بنچ نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ سنانے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الہ آباد کی ہائی کورٹ میں بابری مسجد کی 2.77 ایکڑ زمین کی ملکیت کے لیے 3 فریقین سنی وقف بورڈ، نرموہی اکھاڑا اور رام للا نے 14 اپیلیں دائر کی تھیں جس میں بابری مسجد ک زمین کو فریقین میں 3 برابر حصوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

The post بابری مسجد تنازع پر ثالثی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2SQbPIo