بھارت نے پاکستان کو ادویہ ساز خام مال کی سپلائی روک دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارت نے پاکستان کو ادویہ ساز خام مال کی سپلائی روک دی

اسلام آباد: کشیدگی کے پیش نظر بھارت نے پاکستان کو ادویہ سازی میں استعمال ہونے والے خام مال کی سپلائی روک دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے انڈیا کی جانب سے خام مال کی سپلائی روکنے کے نتیجے میں پاکستانی فارماانڈسٹری پر ممکنہ پڑنے والے اثرات سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرکے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اجلاس میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ اگرخام مال کی سپلائی 15 سے20 روز تک اسی طرح معطل رہی تو ملک میں جان بچانے والے ادویات کی شدیدقلت پیداہونے کا خدشہ ہے۔

 

The post بھارت نے پاکستان کو ادویہ ساز خام مال کی سپلائی روک دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2Vt4oZw