اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 39000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 39000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال

کراچی: پاک بھارت کشیدگی سے متعلق سعودی وزیرخارجہ کی اپنے ولی عہد کا خصوصی پیغام لے کر پاکستان پہنچنے کی اطلاعات، پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات جیسے عوامل کے باعث اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کا رحجان غالب رہا جس سے انڈیکس کی 39000پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کے سبب 70 اعشاریہ 32 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 69 ارب 89 کروڑ 66 ہزار709 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھاکہ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 133پوائنٹس کی کمی بھی واقع ہوئی لیکن اس دوران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائے جانے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 10فیصد کے ممکنہ اضافے کی خبروں اور 5 لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے کارپوریٹ نتائج جیسے عوامل نے مندی کے اثرات زائل کردیے جس سے مندی ایک موقع پر 459 پوائنٹس کی تیزی میں تبدیل ہوگئی لیکن اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر دباؤ بڑھنے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی نتیجتاًکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس361 اعشاریہ92 پوائنٹس کے اضافے سے 39054 اعشاریہ 61 ہوگیا ۔

 

The post اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 39000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2EElu13