اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف زرداری نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف زرداری نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر

 اسلام آباد: ہائی کورٹ میں آصف زرداری نااہلی کیس 4 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے دائر شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی نااہلی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ 4 اپریل کو کیس کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آصف زرداری صادق اور امین نہیں لہذا انہیں حلقہ این اے 213 سے نااہل قرار دیا جائے۔

The post اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف زرداری نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HVDINF