وزیراعظم عمران خان آج کراچی پیکیج کا اعلان کریں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان آج کراچی پیکیج کا اعلان کریں گے

 کراچی: وزیراعظم عمر ان خان آج (ہفتے کو) کرا چی پیکیج کا اعلان کریں گے جس میں اہم منصوبے شامل ہیں۔

گورنرہاؤس میں وزیراعظم کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر خا رجہ شاہ محمو د قریشی سمیت دیگر شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمر ان خان کا منتخب ہو نے کے بعد یہ کر اچی کا تیسرا دورہ ہے۔ کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی اور گورنر سندھ نے کر اچی پیکیج کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان گرین لائن بس منصوبے کوسرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک فعال کر نے کے لیے8ارب روپے جاری کرنے کا اعلان کر یں گے۔ وزیر اعظم نے کراچی کا نیا ماسٹر پلان بنانے کافیصلہ کیا ہے جس کو کر اچی ماسٹر پلان 2047کا نام دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ کر اچی میں پبلک ٹرانسپورٹ اسکیم کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ اسکیم کے تحت500ٹرانسپورٹرز بینک کے ذریعے آسان اقساط پر 500نئی بسیں خرید سکتے ہیں۔ ٹر انسپورٹرز کو6 سال میں ادائیگی کرنا ہو گی، قرضے پر سود کی رقم وفاقی حکومت ادا کرے گی۔

اس کے علاوہ لیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیاری ایکسپریس وے کے دونو ں ٹریک مزید بہتر بنانے کے لیے2 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ دی جائے گی۔ وزیر اعظم عمر ان خان نے سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے چین کے بجائے جاپان کی کمپنی جائیکا سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کر اچی کے6 اضلا ع میں شمسی توانائی سے چلنے والے200 ریورس اوسموسس پلانٹ ( آراو پلانٹ) لگا نے کا فیصلہ کیا ہے، ضلع غربی میں5 ایم جی ڈی پانی کا ریورس اوسموسس پلانٹ لگایا جائے گا۔ وفا قی حکومت این ای ڈی یو نیورسٹی میں واٹر مینجمنٹ کا شعبہ قائم کر نے میں مالی مدد فراہم کرے گی۔کورنگی میں سیوریج کا پانی قابل استعمال بنانے کے لیے ٹریٹمنٹ پلانٹ کی100 فیصد فنڈنگ وفاقی حکومت کر ے گی۔

شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والے اہم منصوبے کے فورکی نئی لاگت کا 50 فیصد بھی وفاقی حکومت ادا کرے گی لہٰذا وزیر اعظم کی جانب سے آج تمام منصوبوں کا باضابطہ اعلان کرنے کا امکان ہے۔

The post وزیراعظم عمران خان آج کراچی پیکیج کا اعلان کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CIGxhC