ورزش نہ کرنیوالے شہری جوڑوں اور پٹھوں کے مریض بن رہے ہیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ورزش نہ کرنیوالے شہری جوڑوں اور پٹھوں کے مریض بن رہے ہیں

 کراچی: موٹاپا، غیر صحت مندانہ طرز زندگی، غیر متوازن غذا کا استعمال، جوڑوں اور پٹھوں کے امراض کا سبب بن رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہارماہرین طب نے پاکستان سوسائٹی آف رہیماٹولوجی کی 23ویں بین الاقوامی کانفرنس کے پہلے روز آگہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دن کا بہت زیادہ وقت بند کمروں میں گزارنا ، پھلوں اور سبزیوں سے اجتناب ، بچوں اور نوجوانوں کا زیادہ تر وقت موبائل اور ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھنا ہڈیوں ، جوڑوں اور پٹھوں کے امراض کا ایک اہم سبب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی 15سے 20فیصد آبادی ان امراض کا شکار ہے مگر یہاں ماہر رہیماٹولوجسٹ کی شدید کمی ہے۔

کانفرنس میں یورپی ، امریکی اور مشرق وسطیٰ سے درجنوں غیر ملکی اور پاکستانی ماہرین شریک ہیں ، کانفرنس کا باقاعدہ آغاز جمعہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کریں گے۔

عوامی آگاہی کے سیمینار سے خطاب میں برطانوی ماہر ڈاکٹر ٹیرنس گبسن نے کہا کہ پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد اس وقت گھٹنوں کے درد اور مسائل کا شکار ہے ، جس کی ایک بڑی وجہ ان کا موٹاپا اور ورزش نہ کرنا ہے، ڈاکٹر ٹیرنس کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو اپنی عادتیں بدلنی ہوں گی۔

سیمینار سے ماہرین جن میں امریکی ڈاکٹر عاصم خان،ڈاکٹر طاہرہ پروین ، ڈاکٹر وجاہت نے بھی خطاب کیا۔

The post ورزش نہ کرنیوالے شہری جوڑوں اور پٹھوں کے مریض بن رہے ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2T3HW7D