زرمبادلہ کے ذخائر میں 97 لاکھ ڈالرز کا اضافہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

زرمبادلہ کے ذخائر میں 97 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

 کراچی: گذشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 97 لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 8 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 96 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 64 لاکھ ڈالرز اضافے سے 8 ارب 12 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر33لاکھ ڈالرز اضافے سے 6 ارب 84 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

واضح رہے کہ عرب امارات سے موصول ہونیوالے ایک ارب ڈالرز زرمبادلہ کے ذخائر کے پول میں آئندہ ہفتے شمار کیے جائیں گے۔

The post زرمبادلہ کے ذخائر میں 97 لاکھ ڈالرز کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2TFPl2i