تریپولی: لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 18 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے ساحل میں پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، کشتی میں 27 افراد سوار تھے، ایک بچے کی لاش کو نکالا جا چکا ہے جب کہ مچھیروں کی جانب سے بروقت اطلاع دینے کے باعث رسیکیو ٹیم نے 18 افراد کو بچانے میں کامیاب رہی تاہم 8 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے زندہ بچ جانے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔
تارکیں وطن بحیرہ روم پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کی منزل اٹلی تھی، کشتی میں 7 خواتین بھی سوار تھیں جن کے ہمراہ بچے بھی تھے۔ ریسکیو ٹیم نے 15 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا ہے جہاں تارکین وطن کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ بحیرہ روم کے ذریعے اٹلی میں داخل ہونے کے لیے تارکین وطن خطرات مول لیتے ہیں، ہر سال کشتی ڈوبنے کے درجنوں واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے اور رواں برس میں اب تک 350 سے زائد تارکین وطن اٹلی پہنچے ہیں۔
The post لیبیا میں پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 9 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2CEnyF1