کراچی: ضلع غربی کے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو پانی اب 17دن کے بجائے ہر7 ویں روزمل رہا ہے۔
ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان سے چیئرمین یوسی 4میٹروویل عبدالصمد خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات میں بتایا کہ حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے اور واٹربورڈ کی بہترحکمت عملی سے ضلع غربی کے میں پانی کی فراہمی میں بہتری آگئی جب کہ میٹروویل ،فقیر کالونی ، ایل بلاک، باوانی چالی ، فریئر کالونی ،فرید کالونی ،اورنگی ٹاؤن بلاک 3،4 اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو پانی اب 17دن کے بجائے ہر7 ویں روزمل رہا ہے تاہم اس خوشگوار تبدیلی سے علاقہ مکین خوشی سے نہال ہوگئے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد واٹربورڈ کی بہتر حکمت عملی سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ،انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ ضلع غربی کے دیگر علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔
اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ کو علاقوں میں درپیش سیوریج کے مسائل سے آگاہ کیا گیا جس پر ایم ڈی واٹربورڈ نے متعلقہ انجینئرز اور افسران کو سیوریج مسائل فوری حل کرنے اور یوسی4کیلیے فوری طور پر 100گٹر کے ڈھکن اور 40رنگ سلیب فراہم کرنے کے احکام دیے۔
The post حب ڈیم سے ضلع غربی کو پانی ہر7 ویں روز ملنے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NMy0yz