این ایف سی ایوارڈ کو 31 دسمبر تک حتمی شکل دینے پر اتفاق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

این ایف سی ایوارڈ کو 31 دسمبر تک حتمی شکل دینے پر اتفاق

 لاہور /  اسلام آباد: قومی فنانس کمیشن ( این ایف سی ) کے چیئرمین و وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے تجویز دی کہ غربت کے خاتمے کیلیے مراعات اور سماجی شعبہ پر اخراجات کو بھی تفصیلی بحث کا حصہ بنایا جائے۔

این ایف سی کا پانچواں اجلاس گزشتہ روز این ایف سی کے سربراہ و وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت سول سیکریٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا ۔ فروری میں پہلے اجلاس کے دوران تشکیل دیئے گئے 6 ذیلی گروپوں نے اپنے گروپوں کو دیے گئے اہداف کے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق وسائل کی تقسیم کے مختلف پہلوئوں سے متعلق پریزنٹیشن دی۔ ذیلی گروپوں کے تفصیلی تبادلہ خیال میں شفافیت ، ہم آہنگی اور ڈیٹا کی فراہمی پر توجہ دی گئی۔

کمیشن کے اراکین نے 6 ذیلی گروپوں کے اپنے پہلے اجلاس میں کیے گئے کام کی تعریف کی۔ یہ اتفاق رائے کیا گیا کہ ذیلی گروپ اپنا کام جاری رکھیں گے اور آئندہ اجلاسوں میں اپنی رپورٹس پیش کریں گے ۔

حکومت خیبرپختونخوا کے نمائندہ نے این ایف سی کے فریم ورک پر غور کی تجویز دی ۔ تمام ممبران نے فریم ورک پر اتفاق کیا اور اس حوالہ سے خیبرپختونخوا کی حکومت کی کوششوں کو سراہا ۔

چیئرمین کمیشن نے تفصیلی تبادلہ خیال اور اتفاق رائے پر مبنی قومی فنانس کمیشن ایوارڈ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام وفاقی یونٹوںپر بھاری ذمہ دار عائد ہوتی ہے ۔ اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ کو 31 دسمبر 2019ء تک حتمی شکل دینے کیلیے کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

The post این ایف سی ایوارڈ کو 31 دسمبر تک حتمی شکل دینے پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2UiFS07