بیرون ملک کھربوں کے اثاثوں کا سراغ لگانے کیلیے 3 ادارے قائم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بیرون ملک کھربوں کے اثاثوں کا سراغ لگانے کیلیے 3 ادارے قائم

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پاکستانیوں کے بیرون ممالک کھربوں روپے اثاثہ جات کا سْراغ لگانے کیلیے 3نئے ادارے قائم کردیے ہیں۔

وفاقی حکومت نے پاکستانیوں کے بیرون ممالک کھربوں روپے کے کالے دھن و اثاثہ جات کا سْراغ لگانے اور غیر ظاہر شْدہ آف شور اثاثہ جات و آمدنی پر ٹیکس عائد کرکے وصول کرنے کیلیے ڈائریکٹریٹ جنرل آف انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز سمیت 3نئے ادارے اور ان کے ذیلی دفاتر قائم کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان میں سے دو ادارے ڈائریکٹریٹ جنرل آف ان پْٹ ،آوٹ پْٹ کو آفیشئنٹ آرگنائزیشن(آئی او سی او) اور ڈائریکٹریٹ جنرل آف براڈننگ آف ٹیکس بیس(بی ٹی بی)پہلے سے موجود ہیں اور ان کی موجودگی میں نئے ادارے قائم کردیے گئے ہیں اور اس وقت ایف بی آر کی خاتون افسر شاہ بانو جی ایم بطور ڈائریکٹر جنرل آئی او سی او تعینات ہیں جبکہ میر بادشاہ ڈی جی براڈننگ آف ٹیکس بیس تعینات ہیں۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایڈمنسٹریٹو اسٹریم لائننگ ہے یہ ادارے اگرچہ پہلے سے موجود تھے مگر ان کی نہ تو اسامیاں منظور شْدہ تھیں اور نہ بجٹ تھا ایف بی آر اپنے پہلے سے موجود افسران و اہلکاروں پر تعینات کرکے کام چلارہا تھا اور ان میں بعض کے گزٹ نوٹیفکیشن نہیں ہوئے تھے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن کے بغیر نہ تو آسامیاں مختص ہوسکتی ہیں نہ بجٹ ہوسکتا ہے اس کیلیے نوٹیفکیشن کا اجرا ضرورری تھا جو کہ اب کیا گیا ہے جس کے بعد اب ان کی باقاعدہ بجٹنگ ہوگی اور اسامیاں منظور ہوں گی۔

The post بیرون ملک کھربوں کے اثاثوں کا سراغ لگانے کیلیے 3 ادارے قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2JR23H3