رنگ کرنے کی آڑ میں بنگلے لوٹنے والے 2 ڈکیت کارندے گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

رنگ کرنے کی آڑ میں بنگلے لوٹنے والے 2 ڈکیت کارندے گرفتار

 کراچی: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکوؤں ایاز علی اور گلفام کو گرفتارکرلیا جب کہ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

سکھن پولیس نے کرسچن کالونی میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکوؤں ایاز علی اور گلفام کو گرفتارکرلیا جب کہ ڈاکوؤں کے قبضے سے2 پستول اور ایک لاکھ 85 ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی گئی۔

ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر نے بتایا کہ گرفتار ڈکیت رنگ و روغن کرنے کی آڑ میں گھروں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے کارندے ہیں،گرفتارملزمان نے دوران تفتیش گھروں میں ڈکیتی کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزمان گھروں، بنگلوں میں رنگ وروغن کے ٹھیکے لیتے اور ریکی کے بعد ڈکیتیوں کی وارداتیں کرتے تھے۔

ایس ایس پی ملیرنے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے تھانہ بغدادی کے علاقے میں 10 فروری کو ایک گھر میں رنگ کا ٹھیکا لیا اور اچھی طرح ریکی کرنے کے بعد گھر سے26 لاکھ کی رقم لوٹ لی۔ پولیس نے ڈاکوؤں سے 16 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی، ڈاکوؤں سے گروہ کے دیگر کارندوں کی پوچھ گچھ جاری ہے گرفتارملزمان کیخلاف پولیس پر فائرنگ، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی ملیر نے شہریوں سے اپیل کی ہے اگر ان ملزمان کو کسی واردات کے حوالے سے شناخت کرسکتے ہیں تو تھانیدار اور تفتیشی افسر تھانہ سکھن سے رابطہ کریں۔

The post رنگ کرنے کی آڑ میں بنگلے لوٹنے والے 2 ڈکیت کارندے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2uBBlaF