مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید

 سری نگر: ضلع کپواڑا میں بھارتی فورسزکی جانب سے جاری بربریت سے مزید دوکشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نتیجے میں 2 نوجوان کشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہادت کے خلاف وادی بھرمیں احتجاج جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج کی جانب سے ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی جب کہ سڑکوں پربھارتی فورسزکا سرچ آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روزبھی ایل اوسی پراورشہری علاقوں میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو بھاری توپخانے سے نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے تھے۔

 

 

The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2BYiJ9b