سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بم دھماکے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہر جموں میں بس اسٹاپ کے قریب دھماکے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی اداروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 5 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق بس اسٹینڈ کے قریب ہونے والا دھماکا گرینیڈ کا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ نامعلوم حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دھماکے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
The post مقبوضہ کشمیر میں بم دھماکا، 18 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2TyxzNn