جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 افراد گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 افراد گرفتار

برلن: جرمنی میں پولیس نے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر اجنسی کے مطابق جرمنی کی پولیس نے مختلف شہروں سے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، حراست میں لئے گئے تمام افراد مسلمان ہیں، ان میں سے ایک تاجک شہری شامل ہے جب کہ دیگر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ ان تمام افراد پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

جرمنی کے شہر ڈسلڈورف میں استغاثہ کے ترجمان نے گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے تاہم جاری بیان میں نا تو کسی مخصوص مقام پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کارروائی کا ذکر کیا گیا ہے اور نہ ہی زیر حراست افراد کے داعش کے ساتھ روابط کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے۔

The post جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2FLlLQ6