کابینہ اجلاس آج، پیپرا رولز میں چھوٹ دیے جانے کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کابینہ اجلاس آج، پیپرا رولز میں چھوٹ دیے جانے کا امکان

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا جب کہ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈا زیر غورآئے گا۔

ایکسپریس کو موصول ایجنڈے کی کاپی کے مطابق وفاقی کابینہ4فروری کو ای سی سی اجلاس کے فیصلوں اور6فروری کو کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ زرعی ترقیاتی بینک کے صدرکی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی جبکہ آزادکشمیرحکومت کو پانی کے استعمال کی ادائیگیوں پر بننے والی کمیٹی کی سفارشات بھی وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ انسداد منشیات پالیسی2018 پر بھی غور کرے گی جبکہ کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ انفرااسٹرکچر، مالیاتی شمولیت کے منصوبوں میں پیپرا رولز 2004 میں چھوٹ کی منظوری بھی وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ کابینہ پمزآرڈیننس2019 کے مسودے کی اصولی منظوری دے گی۔

 

The post کابینہ اجلاس آج، پیپرا رولز میں چھوٹ دیے جانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2TOOkRs