اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت میں میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری ہے جس میں بدعنوانی کے مختلف ریفرنسوں، تحقیقات اور انکوائریوں کی منظوری متوقع ہے۔ اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے، نیب احتساب سب کیلئے پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اور اس کا خاتمہ تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے جب کہ بدعنوان عناصر، اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
The post میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے، چیئرمین نیب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2E9eyZz