کراچی: پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پولیس جوڑوں سے نکاح نامہ طلب نہیں کرے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پولیس چیکنگ کے دوران عوام سے نکاح نامہ طلب نہیں کیا جائے گا جب کہ افسران اور اہلکار قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مثالی کردار کا مظاہرہ کریں گے۔
کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ عوام کی جانب سے شکایت کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
The post کراچی پولیس کا ویلنٹائن ڈے پر جوڑوں سے نکاح نامہ طلب نہ کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2GHEuwU