ای سی سی، افرادی قوت کی برآمد کیلیے ٹاسک فورس بنانے کی منظوری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ای سی سی، افرادی قوت کی برآمد کیلیے ٹاسک فورس بنانے کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے پاکستان اسٹیل ملز کے مقدمات میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کو یقینی بنانے کی ہدا یت کردی ہے جبکہ افرادی قوت کی برآمد اورانسانی وسائل کی ترقی کیلیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی سربراہی میں ٹاسک فورس بھی قائم کرنے اور درآمدی غذائی مصنوعات پر لیبلنگ کی منظوری دیدی ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کا اجلاس گزشتہ روز(منگل)یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار نے ای سی سی کو پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق نیب مقدمات پر بریفنگ دی جس پر کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے مقدمات میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اجلاس میں ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ای سی سی نے ملک میں کھاد کی طلب کو پورا کرنے کیلیے اکتوبر تک پلانٹس کو فعال رکھنے کی ہدایت کی اور فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی سْپلائی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 

The post ای سی سی، افرادی قوت کی برآمد کیلیے ٹاسک فورس بنانے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2tvRz4N