ناقص سرکاری حکمت عملی؛ پاکستان کروڑوں ڈالر کی گندم برآمد کرنے سے محروم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ناقص سرکاری حکمت عملی؛ پاکستان کروڑوں ڈالر کی گندم برآمد کرنے سے محروم

لاہور: پاکستان ناقص سرکاری حکمت عملی کے باعث عالمی منڈی میں کروڑوں ڈالر کی لاکھوں ٹن گندم برآمد کرنے سے محروم ہو گیا۔

گندم کی برآمدکے معاملے پر پاسکو حکام کی محکمہ خوراک پنجاب کے ساتھ سرد جنگ عرصہ سے جاری ہے۔ انھوں نے وفاقی حکومت میں اثر ورسوخ استعمال کر کے ایک لاکھ ٹن گندم برآمدکرنے کی اجازت لی اور 32759 روپے فی ٹن قیمت پرمعاہدے کرنا شروع کئے۔

اس دوران وفاقی حکومت کو عالمی منڈی کی صورتحال سے آگاہ کئے بغیر یہ اجازت بھی لے لی کہ پاسکو مزید5 لاکھ ٹن گندم 32759 روپے قیمت پربیچے گا جبکہ مزید5 لاکھ ٹن گندم برآمدکرنے کیلیے نئے ٹینڈر طلب کرے گا،اس پرعالمی منڈی میں گندم کی قیمت گر گئی اور 260 ڈالر فی ٹن سے کم ہو کر 235 ڈالر پر پہنچ گئی جس پر پاکستانی برآمدکننگان نے پاسکوکو دی درخواستیں واپس لے لیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کے غلط اقدامات کی وجہ سے محکمہ خوراک پنجاب کوڈھائی لاکھ ٹن گندم کی برآمدکیلئے ٹینڈرز میں نہایت کم قیمت کی پیشکش کی گئی جس پربرآمد ممکن نہیں رہی۔

 

The post ناقص سرکاری حکمت عملی؛ پاکستان کروڑوں ڈالر کی گندم برآمد کرنے سے محروم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2GUgFSH