فرشتے کو بھی چیئرمین نیب بنا دیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، بلاول بھٹو - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فرشتے کو بھی چیئرمین نیب بنا دیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، بلاول بھٹو

میونخ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ فرشتے کو بھی چیئرمین نیب بنا دیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

جرمنی کے شہر میونخ میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ سیاسی وفاداریاں بدلنے اور پولٹیکل انجینئرنگ کے لیے بنایا گیا، آپ ایک فرشتہ کو بھی چیئرمین بنادیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ وہ ادارہ ایسا ہے، وہ سسٹم ایسا ہے کہ وہ سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن کے خاتمے کے لیے بنایا گیا، اس قانون کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے مفصل قانون ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں الیکشن تو ہوا ہے لیکن جس قسم کے اعتراضات اٹھائے گئے وہ بھی بہت سنگین ہیں، ہمیں ان ایشوز کا ایڈریس کرنا چاہیے۔

چیرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ فریڈم آف پریس پر حملے ہورہے ہیں، فریڈم آف اسپیچ پر حملے ہورہے ہیں، انسانی حقوق جو سب کے لیے برابر ہونا چاہیے وہ پاکستان میں نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بے نامی اکاونٹس کیس میں لارجر بنچ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کا موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔

The post فرشتے کو بھی چیئرمین نیب بنا دیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2GQAJoX